اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شمالی صوبے حلب میں باب السلام کے قریب کرج ساجو میں ایک کار بم حملے میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ اس مقام پر ہوا ہے جہاں سے سرحد پار کرنے والے مسافر گزرتے ہیں اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں۔ترک صوبے کلس کے گورنر کے مطابق 48 زخمیوں کو سرحد پار کر کے ترکی میں علاج کے لیے لایا گیا تاہم بعد میں ان میں سے 11 ہلاک ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲